Danai ki batain in urdu, poetry in urdu, Quotes, Blog's - An Overview

پریشان ہونے سے کل کی مشکل دور نہیں ہوجاتی بلکہ اس سے آج کا سکون بھی چلا جاتا ہے۔

ادب انقلاب نہیں لاتا بلکہ انقلاب کے لیے ذہن کو بیدار کرتا ہے۔

ہر متروک لفظ ایک گمشدہ شہر ہے اور ہر متروک اسلوبِ بیان ایک چھوڑا ہوا علاقہ۔

غزل ہماری ساری شاعری نہیں ہے، مگر ہماری شاعری کا عطر ضرور ہے۔

غم کا بھی ایک طربیہ پہلو ہوتا ہے اور نشاط کا بھی ایک المیہ پہلو ہوتا ہے۔

Waqt ke samjhane ka tarika sakht aur karb nak hota hai Magar yah bhi Sach hai Ki waqt Ki samjhaie baat hatmi hoti hai hai aur check here sari Zindagi ke liye samajh aa jaati hai.

ہمیشہ اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں سے بچنے کی کوشش کرو کیونکہ انسان پہاڑوں سے نہیں پتھروں سے ٹھوکر کھاتا ھے۔

ہمیشہ زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمہارے درد پر افسوس کے بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں۔

سرمایہ دار کا گناہ اسی طرح خوبصورت ہوتا ہے جیسے اس کی کوٹھی کا مین گیٹ خوبصورت ہوتا ہے۔

انسان تب سمجھدار نہیں ہوتا جب وہ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے بلکہ تب سمجھدار ہوتا ہے جب وہ چھوٹی چھوٹی باتیں سمجھنے لگتا ھے۔

ہم کتنے اور کس قسم کے الفاظ پر قابو حاصل کر سکتے ہیں، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمیں زندگی سے ربط کتنا ہے۔

جتنی جلدی کرو گے اتنی ہی دیر لگے گی یعنی صبر سے کام لیا کرو۔

خوبصورت لوگ لازمی نہیں کہ اچھے ہوں لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں۔

محبت حاصل کرنا ہر کسی کے لیے ممکن نہیں لیکن محبت پھیلانا ہر ایک کے لیے ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *